مجرم ثابت ہونے کے باجود جہانگیر ترین کا کیس نیب نہیں بھیجا گیا مریم نواز

جہانگیر ترین سے عوام کی لوٹی دولت واپس لینے میں احتساب کا راستہ کس نے روکا ، مریم نواز کی ٹوئٹ

جہانگیر ترین سے عوام کی لوٹی دولت واپس لینے میں احتساب کا راستہ کس نے روکا ، مریم نواز،فوٹو : فائل

KABUL:
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے مجرم ثابت ہونے کے باوجود ان کا کیس نیب نہیں بھیجا گیا۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے متعلق عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسائڈر ٹریڈنگ میں فراڈ کے اعتراف اور مجرم ثابت ہونے پر بھی جہانگیر ترین کا کیس نیب نہیں بھیجا گیا۔


ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین کا جرم بیٹے سے تنخواہ نہ لینا نہیں تھا بلکہ انہوں نے اختیارات کے ناجائز استعمال سے اپنے کاروبار کو پھیلایا، اس کے باوجود نیب کیس کیوں نہیں بنایا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عمران خان نااہلی سے بچ گئے، سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا

مریم نواز نے سوال کیا کہ مشرف دورمیں بطور وزیر اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر جہانگیر ترین سے عوام کی لوٹی دولت واپس لینے میں احتساب کا راستہ کس نے روکا ؟

واضح رہے سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا جب کہ عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو بھی نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story