پروین رحمن کے قاتلوں کوعبرتناک سزا دی جائے سماجی رہنما

خواتین دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئیں،انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔


Staff Reporter March 17, 2013
خواتین دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئیں،انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

مختلف سماجی اور خواتین تنظیموں کی رہنماؤں نے اورنگی پائلٹ پر وجیکٹ کی ڈائریکٹر اور سماجی کارکن پروین رحمن کے سفاکانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پروین رحمٰن کے قاتلوں اور ان کے سر پر ستوں کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔

خواتین رہنماؤں نرگس رحمٰن، عالیہ امام، ڈاکٹر سیما احمد، ریحانہ فیروز اور فرزانہ رحمٰن نے ہفتے کو کراچی پریس کلب میں پاکستان ویمن فیڈریشن فورم کے تحت منعقدہ مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ، دہشت گردی اور قتل وغارت گری کے خاتمے اور امن وامان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے۔



عوام بالخصوص خواتین کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، روزانہ کراچی میں10سے 12افراد کا قتل معمول بن چکا ہے، مردوں کے ساتھ ساتھ اب خواتین کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں، پروین رحمٰن کا قتل بزدلانہ حرکت ہے جو حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے، ان رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ پروین رحمٰن کا مشن جاری رکھا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں