اسلامی شق کے خاتمے کیخلاف مزاحمت کی جائیگیمفتی منیب الرحمن

سردجنگ کے خاتمے کے بعدعالمی استعمارکا ہدف عالم اسلام ہے،ختم نبوت کانفرنس سے خطاب۔


Staff Reporter March 17, 2013
سردجنگ کے خاتمے کے بعدعالمی استعمارکا ہدف عالم اسلام ہے،ختم نبوت کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

مفتی اعظم پاکستان پروفیسر مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ قوم کواس وقت اجتماعی بیداری کی ضرورت ہے ۔

سردجنگ کے خاتمے کے بعد عالمی استعمارکا ہدف عالم اسلام ہے جومسلسل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے، پاکستان میں دشمنان اسلام کا بنیادی ہدف دستورپاکستان سے قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیے جانے کی شق کاخاتمہ ،ناموس رسالتؐ کے تحفظ کے قانون 295\Cکاخاتمہ اور پاکستانی نصاب سے اسلامی تعلیمات کااخراج ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے حاجی عبدالرحیم نورانی کی رہائش گاہ کلاسک کارنرنورانی چورنگی پر منعقدہ فکرعقیدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے جے یو پی کے رہنمائوں علامہ السید عقیل انجم قادری، علامہ جہانگیر صدیقی، شبیرابوطالب، علامہ قاضی احمد نورانی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔



مفتی منیب الرحمٰن ودیگر مقررین نے کہاکہ اسلامی قوانین ،شعائراسلام اورتحفٖظ ناموس رسالتؐ وعقیدہء ختم نبوت کے لئے اجتماعی بیداری اورجدوجہدکی اشدضرورت ہے ،انھوں نے کہاکہ میڈیا نے قوم کے اجتماعی ضمیرکومردہ کردیاہے ،ان کی بریکنگ نیوز نے عوام کوشاک پروف بنادیاہے مگر ہم اپنی قوم سے ناامید نہیں ہیں ۔

خداوندکریم اس دین کوقائم ودائم اور وطن عزیزکوسلامت ر کھے گا۔مقررین نے کہاکہ قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمدنورانی کے مشن کے مطابق دنیا بھرمیں قادیانی فتنے کاتعاقب نہیں چھوڑیں گے،قادیانیوں کومملکت کے کلیدی عہدوں سے فوری طورپر برطرف کیا جائے اور آئین سے کسی بھی اسلامی شق کے خاتمے کے خلاف بھرپورمزاحمت کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں