پاکستان اور ایران کے مفادات مشترک ہیںاحمدی نژاد

تجارت کے لیے سرحدی علاقوں کو فعال بنانے کی ضرورت ہے،نئیربخاری سے ملاقات


APP August 07, 2012
تجارت کے لیے سرحدی علاقوں کو فعال بنانے کی ضرورت ہے،نئیربخاری سے ملاقات. فوٹو اے ایف پی

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کو بہتر بنانے میں اس وقت کوئی رکاوٹ یا منفی طرز حائل نہیں،دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلئے سرحدی علاقوں کو فعال بنانے کی ضرورت ہے۔

وہ چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری سے گفتگوکررہے تھے ،جنھوںنے پیر کویہاںان سے ملاقات کی۔ایرانی صدر نے کہاکہ پاکستان اور ایران کی جغرافیائی سرحدیں جغرافیائی اور سیاسی تقسیم کے باعث ہیں،درحقیقت دونوں ممالک کے عوام مشترکہ ثقافت، مذہب اور تاریخ وروایات کے حامل ہیں،دونوں ممالک کے مفادات مشترک ہیں اور باہمی معاہدوں سے دوطرفہ تعلقات کو تقویت ملے گی

جبکہ دوطرفہ دوروں میں سہولت پیداکرنے سے اقتصادی روابط مضبوط ہونگے۔ چیئرمین سینیٹ نیئرحسین بخاری نے کہاکہ پاکستان اور ایران دوبرادراسلامی ملک ہیں ،ہمارے تاریخی مراسم ہیں،دونوں کواپنے تجارتی واقتصادی تعلقات مزید مضبوط بناناچاہئیں۔ عالمی سطح پر دونوں ممالک متعدد امور پر یکساں نکتہ نظر رکھتے ہیں، مشرق وسطی میں اہم کردار کاحامل ہونے کے ناطے ایران کا عالمی اور علاقائی امور میں گہرا اثرونفوذ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں