ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا

گلگت بلتستان اور مالاکنڈ میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان۔


Numainda Express December 24, 2017
استور منفی7، کوئٹہ منفی4، مالم جبہ، کالام، ہنزہ میں منفی3 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ جنوبی، وسطی پنجاب اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

علاوہ ازیں ہفتہ کے روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق استور منفی7، گوپس منفی6، کوئٹہ منفی4، مالم جبہ، کالام، ہنزہ، بگروٹ منفی3، اسکردو، دیر منفی2، گلگت، راولاکوٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں