رنگانا ہیراتھ نے بنگال ٹائیگرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا

240 پر آؤٹ، مومن الحق 64 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر، کولاسیکرا کی 3 وکٹیں


Sports Desk March 17, 2013
240 پر آؤٹ، مومن الحق 64 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر، کولا سیکرا کی 3 وکٹیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کولمبو ٹیسٹ کے ابتدائی روز ہی رنگانا ہیراتھ نے بنگال ٹائیگرزکو تگنی کا ناچ نچا دیا۔

پوری ٹیم 240 رنز پر آؤٹ ہوگئی، مومن الحق 64 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، ہیراتھ نے 5 وکٹیں لیں، نوان کولاسیکرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سری لنکا نے بھی 18 رنز پر تلکارتنے دلشان کی وکٹ گنوا دی۔ تفصیلات کے مطابق گال میں بیٹنگ وکٹ پر رنز کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے بنگال ٹائیگرز کولمبو میں مشکلات کا شکار ہوگئے اور پوری ٹیم 240 رنز کی مہمان ثابت ہوئی۔ کلائی کی انجری سے نجات کے بعد واپس آنے والے تمیم اقبال صرف 10 رنز بناکر کولاسیکرا کی گیند پرا یل بی ڈبلیو ہوگئے۔

گذشتہ میچ میں کیریئر بیسٹ 190 رنز بنانے والے اشرفل اس بار 16 پر رن آؤٹ ہوئے، فاسٹ بولر شمندا ایرنگا نے جہورالاسلام کی مزاحمت کا 33 رنز پر خاتمہ کیا، کیچ وکٹ کیپر چندیمل نے تھاما، محموداللہ (8) کے بیٹ کو چھوتی ہوئی گیند وکٹ کیپر دنیش چندیمل کے پیڈ کو چھو کر اوپر اچھلی جسے انجیلو میتھیوز نے گلی میں ڈائیو لگا کر اپنے ہاتھوں میں محفوظ کیا، کامیاب بولر ہیراتھ تھے،گال میں ڈبل سنچری کا کارنامہ انجام دینے والے مشفیق الرحیم اسپنرکی ایک اور شاندار ڈلیوری پر 7 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

6

مومن الحق نے 64 رنز بنائے اور ہیراتھ کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ ہوئے، سوہاگ غازی (32) ہیراتھ کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئے، ابوالحسن (4)اور روبیل حسین (0) کولاسیکرا کا شکار ثابت ہوئے، ناصر حسین کو 48 رنز پر آؤٹ کرکے ہیراتھ نے کیریئر میں 15 ویں مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ جواب میں سری لنکا کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا، اسے پہلے روز کھیلنے کیلیے صرف چار اوورز ملے اور اس میں بھی 18 رنز کے دوران تلکارتنے دلشان کی قیمتی وکٹ گنوا دی، وہ 2011 کے بعد پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فاسٹ بولر روبیع الاسلام کی تیسری گیند پر بغیر کھاتہ کھولے وکٹ کیپر مشفیق کا کیچ بن گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں