استعفوں پر آمادہ حکومتی ارکان اسمبلی کا ارادہ تبدیل
حکومتی اراکین اسمبلی نے آئندہ الیکشن میں بھی ن لیگ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
بدلتی ہوئی ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ختم نبوتؐ کے معاملے پر 30 سے زائد حکومتی اراکین اسمبلی نے استعفے دینے کا ارادہ تبدیل کرلیا۔
ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر ختم نبوتؐ کے معاملے پر صاحبزادہ حمید الدین سیالوی کواستعفوں کی یقین دہانی کرانیوالے 30 سے زائد حکومتی اراکین اسمبلی نے استعفے دینے کا ارادہ تبدیل کرلیااورآئندہ الیکشن میں بھی ن لیگ کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق قادیانیوں کے ایشو پر وزیر قانون کے بیان پر پیر حمیدالدین سیالوی کو استعفوں کی یقین دہانی کرانے والوں میں محمد وارث کلو، عبدالرزاق ڈھلوں، مناظر حسین رانجھا، وفاقی وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ، رجب علی بلوچ، چودھری حامد حمید، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی، شیخ اکرم، ملک شاکر اعوان، شفقت حیات بلوچ وغیرہ شامل تھے۔ ان میں سے صرف 4 اراکین پنجاب اسمبلی اور2 اراکین قومی اسمبلی نے استعفے دیے ہیں تام باقی لوگوں نے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ن لیگ میں ہی رہنے کا فیصلہ کیاہے۔