انٹرنیشنل سیونز رگبی لبنان نے چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا

مصر کو شکست، پاکستان نے یو اے ای کو زیر کرکے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

مصر کو شکست، پاکستان نے یو اے ای کو زیر کرکے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ فوٹو::فائل

دبئی انٹرنیشنل سیونز رگبی ٹورنامنٹ میں لبنان نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

فاتح ٹیم نے فائنل میں مصر کو 12-7 سے پچھاڑا، پاکستان نے میزبان متحدہ عرب امارات کو36-14 سے زیر کرکے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دبئی میں منعقدہ ٹورنامنٹ کے گروپ میچ میں گرین شرٹس کو یو اے ای کے ہاتھوں 21-12 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، گذشتہ روز ٹیم نے میزبان سے نہ صرف اس شکست کا بدلہ لیا بلکہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن بھی حاصل کرلی،لبنان نے مصر کو فائنل میں 12-7 سے ہرایا۔




دریں اثنا پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ نے ٹیم کی پرفارمنس کو بہترین قرار دیا، انھوں نے کہا کہ مضبوط ٹیموں کے خلاف پلیئرز نے کافی اچھا کھیل پیش کیا، کچھ کھلاڑی ویزہ مسائل کی وجہ سے نہ پہنچ سکے، اگر تمام پلیئرز ہوتے تو قومی ٹیم یہ ٹورنامنٹ جیت بھی سکتی تھی، انھوں نے کہا کہ ریفری کے غلط فیصلوں کی وجہ سے یو اے ای کیخلاف لیگ میچ ہارے ورنہ فائنل ضرور کھیلتے، پاکستانی سیونز ٹیم نے پہلی بار اتنا اچھا پرفارم کیا جو خوش آئند بات ہے۔

یونین کے سیکریٹری جنرل عارف سعید نے بھی کپتان اور کوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے ٹیم نے عرب امارات، سعودی عرب، مصر اور یو اے ای شاہین کو شکست دے کر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
Load Next Story