پاک بحریہ سی پیک اور گوادر کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے وزیراعظم

ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک December 24, 2017
ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

KARACHI: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کے جنگی یونٹس نے شمالی بحیرہ عرب میں آپریشنل صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شرکت کی اور بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر بھر پور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری سمیت ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتیں قابل تعریف ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان مشقوں میں افرادی قوت اور سازو سامان کی ایک سے دوسرے جہاز پر منتقلی، راکٹ ڈیپتھ چارج فائرنگ اور سرچ اینڈ سیزر شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں