کراچی میں اسکول پرنسپل کے پراسرارقتل کا معمہ حل شوہرقاتل نکلا

دوسری بیوی سحرشمس بھی اسکول ٹیچرہے جومقتولہ کی دوست بھی تھی، پولیس

ملزم علی حسن واردات کے بعد سحر شمس کے گھرگیا تھا، پولیس: فوٹو: اسکرین گریب

QUETTA:
سولجربازارمیں اسکول پرنسپل کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہر قاتل نکلا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے سولجربازارمیں 9 دسمبرکو ڈکیتی مزاحمت پرقتل ہونے والی عنبرین کے قتل کا معمہ حل ہوگیا اوراسکول پرنسپل کے قتل کوڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا اسکا شوہرقاتل نکلا، جس کے بعد مقتولہ کے شوہراورایک خاتون ٹیچرسمیت 3 ملزمان گرفتارکرلیئے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہرعلی عباس نے 2 شادیاں کی ہوئی تھیں، شوہرعلی حسن نے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دیا، دوسری بیوی سحرشمس بھی اسکول ٹیچرہے اورمقتولہ کی دوست بھی ہے۔ ملزم علی حسن واردات کے بعد سحرشمس کے گھرگیا اوراس کے بھائی شمس الاسلام کو یہ بتایا کہ پہلی بیوی کے قتل کے بعد اب اس کی بہن کوگھر میں لاسکتا ہے۔ پولیس تفتیش کے مطابق جس گاڑی میں عنبرین کا قتل ہوا، اس گاڑی کے کہیں سے بھی شیشے نہیں ٹوٹے، جب کہ گولی انتہائی قریب سے ماری گئی ہے۔




اس سے قبل پولیس کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ گھرسے کچھ فاصلے پر ہی ملزمان نے ان کی کارکو روکا اورلوٹ مارشروع کردی۔ اسی دوران شوہرکا موبائل فون نیچے گر گیا، جس کو اٹھانے کے لیے وہ جیسے ہی جھکا تو ملزمان نے خاتون کے سر پر گولی ماری اور فرار ہوگئے۔

Load Next Story