وینزویلا نے برازیل اور کینیڈا کے سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا

کینیڈا نے چند ماہ قبل وینزویلا کے اعلیٰ حکام کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی تھی


ویب ڈیسک December 24, 2017
برازیل اور کینیڈا اندرونی معاملات میں مداخلت کررہے ہیں، وینزویلا حکومت فوٹو:فائل

وینزویلا نے برازیل کے سفیر اور کینیڈا کے چارج ڈی افیئر کو اندرونی معاملات میں مداخلت کے الزام میں ملک بدر کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی قانونی ساز اسمبلی کی اسپیکر ڈیلسی رودریگس نے برازیل اور کینیڈا پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے برازیل کے سفیر روئے پریرا اور کینیڈا کے سفارت خانے کے ناظم الامور کریب کوالک کو ملک بدر کردیا۔

برازیلین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ان کے حالیہ الزام کے بعد آیا جس میں برزیل کے سفیر نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر حزب اختلاف کے اراکین کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جبکہ کینیڈا نے چند ماہ قبل وینزویلا کے اعلیٰ حکام کے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں