اسلام آباد انتظامیہ کا طاہرالقادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پرغور
ای سی ایل میں نام ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ
MADRID:
ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر غور شروع کردیا اور اس سلسلے میں انتظامیہ وزارت داخلہ سے جلد رجوع کرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے طاہر القادری کے خلاف تمام مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ مرتب کرلی ہے، ذرائع کا کہنا ہے رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے طاہر القادری کے دائمی وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں، خصوصی عدالت نے طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم جاری کررکھاہے جب کہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے عمران خان ضمانت کروا چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تاحال ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا جب کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں ڈلوانے پر غور شروع کردیا اور اس سلسلے میں انتظامیہ وزارت داخلہ سے جلد رجوع کرے گی۔