نگراں حکومت سندھ میں حکومت و اپوزیشن مذاکرات آج ہونگے

قائم علی شاہ اورسردار احمد تبادلہ خیال کرینگے، فوری عبوری سیٹ اپ لایا جائے،پی پی رہنما


Staff Reporter March 17, 2013
ہم نے5 نام دے دیے ہیں، اب ان کے ناموں کا انتظار ہے، قائد حزب اختلاف فوٹو: فائل

سندھ میں نگراں حکومت کے قیام کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات اتوار کو ہوں گے ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید سردار احمد سے رابطہ کرکے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے مجوزہ ناموں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ پنجاب حکومت کی طرح ہٹ دھرمی کے بجائے سندھ میں فوری طور پر اپوزیشن لیڈر سے مذاکرات کرکے نگراں وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے۔

تاکہ وزیراعلیٰ سندھ تحریری طور پر گورنر سے اسمبلی تحلیل کرنے کی درخواست کرسکیں ۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید سردار احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اب تک سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام ہمیں نہیں دیے ہیں ۔ جب وزیراعلیٰ سندھ اپنی پارٹی کی جانب سے ہمیں نام دیں گے تو ایم کیو ایم کی قیادت ان ناموں پر غور کرے گی جس کے بعد اگلے مرحلے میں وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ کرکے مزید مزاکرات کیے جائیں گے ۔

 

ہفتے کی شب میڈیا سیگفتگو میں سید سردار احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم نے سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے5 نام وزیراعلیٰ سندھ کو دے دیے ہیں ۔ اب وزیراعلیٰ کی جانب سے ناموں کا انتظار ہے ، جیسے ہی ہمیں یہ نام ملیں گے،ہم مشاورت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ وزیراعلیٰ جلد نگراں وزیراعلیٰ کیلیے نام ہمیں دے دیں گے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں نگراں سیٹ اپ کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کب تک قائم رہے گی؟، اس کا مجھے علم نہیں تاہم سندھ اسمبلی کی آئینی مدت 6 اپریل کو مکمل ہو رہی ہے ۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سندھ میں نگراں سیٹ اپ باہمی مشاورت سے لایا جائے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |