آخری روزکوئی فنڈزجاری نہیں کیےسلیم مانڈوی والا

الیکشن کمیشن نے منظورشدہ منصوبوں کیلیے فنڈزجاری کرنیکی اجازت دی ہے، وزیر خزانہ


Numainda Express March 17, 2013
ترقیاتی فنڈزخرچ کرناوزیراعظم کااختیارہے، بطور وزیر خزانہ قومی مفاد میں فیصلے کیے فوٹو : اے پی پی / فائل

وزیر خزانہ سلیم ایچ مانڈوی والانے کہاہے کہ وزارت خزانہ نے آخری روزکوئی فنڈزجاری نہیں کیے۔

میں نے بطوروزیرخزانہ جوفیصلے کیے وہ قومی مفاد میں کیے،جوفنڈزجاری کیے وہ حکومتی ڈپارٹمنٹس اورمنصوبوں کوجاری کیے گئے ہیں، کسی فردکونہیں دیے۔اگر کچھ غلط کیا ہے تواسے چیلنج کیاجاسکتا ہے۔ان خیالات کااظہار انھوں نے جمعے کو وفاقی دارالحکومت میں میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔



وزیر خزان نے ایف بی آر پر شدید تنقیدکی اورکہاکہ ایف بی آرنے کم ریونیو اکھٹا کیا اوراس میں سے بھی بہت زیادہ ریفنڈ کردیاہے،جن لوگوں کوریونیوریفنڈکیا گیا، اگر انکے نام سامنے آجائیں تو سب حیران ہوجائیں۔ انھوں نے کہاکہ بجلی کے 100ارب روپے کے واجبات کی وصولی کے کیس نیب کو بھجوادیے ہیں۔

نیب جورقم وصولکرے گا، اس کا10 فیصداسے دیاجائیگا۔وزارت خزانہ اوراے جی پی آر کے بارے میں غلط تاثر پھیلایا جا رہا ہے،گزشتہ روزحکومت کے آخری دن کوئی فنڈزجاری نہیں کیے ۔ انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے منظورشدہ منصوبوں کیلیے ترقیاتی فنڈزجاری کرنے اوردوسرے منصوبوں کیلیے منتقل کرنے پر پابندی ختم کردی ہے ۔بجٹ میں مختص کردہ ترقیاتی فنڈزسے زیادہ خرچ کرنا وزیر اعظم کاصوابدیدی اختیار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں