وطن کیلیے جان کے نذرانے سے بڑی کوئی قربانی نہیںآرمی چیف

آرمی چیف نے کارروائیوں میں زخمی ہونے والے افسران اورجوانوں کیلیے منعقدہ تیسرے سالانہ اسپورٹس ڈے کا افتتاح بھی کیا.


Numainda Express March 17, 2013
آرمی چیف نے کارروائیوں میں زخمی ہونے والے افسران اورجوانوں کیلیے منعقدہ تیسرے سالانہ اسپورٹس ڈے کا افتتاح بھی کیا. فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہا ہے کہ مادر وطن کیلیے اپنی جان اور اعضا سے زیادہ کوئی بڑی قربانی نہیںہوسکتی۔

یہ بات انھوں نے ہفتے کو آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن راولپنڈی کے دورے کے موقع پرکہی۔ آرمی چیف نے کارروائیوں میں زخمی ہونے والے افسران اورجوانوں کیلیے منعقدہ تیسرے سالانہ اسپورٹس ڈے کا افتتاح بھی کیا۔ انھوں نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے دوران زخمی فوجیوں کی ہمت اور جذبے کو سراہاجس سے انھیں معاشرے میں دوبارہ مفیدشہری بننے میں مدد ملی ہے۔

آرمی چیف نے ڈاکٹروں اورنیم طبی عملے کی جانب سے زخمیوں کوفراہم کی جانیوالی سہولتوں کے معیار اورتمام زخمی فوجی اہلکاروں کی مددکرنے کی تعریف کی۔ اس سے پہلے انسٹی ٹیوٹ آمد پر سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل اظہرراشد اور ادارے کے کمانڈنٹ میجر جنرل اختر وحید نے آرمی چیف کااستقبال کیا۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق آرمی چیف نے اسپورٹس ڈے کے افتتاح کے موقع پرخودبھی باسکٹ بال کھیلی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں