یو اے ای نے سعودی عرب سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کردی

ریاض میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے، یو اے ای حکام

ریاض میں برڈ فلو کے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے، دبئی حکام، فوٹو:فائل

متحدہ عرب امارات نے برڈ فلو کی اطلاعات پر سعودی عرب سے پرندے اور ہرقسم کی پولٹری مصنوعات درآمد کرنے پر پابندیعائد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی حکام نے یہ پابندی ریاض میں برڈ فلو وائرس ایچ فائیو این ایٹ کے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے عائد کی جس کے تحت تمام اقسام کے مقامی اور جنگلی پرندے، زندہ مرغیاں، مرغی کا گوشت، انڈےاور ان سے بنی غذائی اشیا سعودی عرب سے متحدہ عرب امارات لانا ممنوع ہوں گی۔

Load Next Story