بھارتی سنسر بورڈ ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز میں پھر رکاوٹ بن گیا

فلم ’پدماوتی ‘ سے پہلے 40 سے زائد مختلف زبانوں کی فلمیں سرٹیفکیٹ ملنے کی منتظر ہیں،سنسر بورڈ


ویب ڈیسک December 24, 2017
فلم ’پدماوتی ‘ سے قبل مختلف زبانوں کی 40 فلمیں سرٹیفکیٹ ملنے کی منتظر ہیں،سنسر بورڈ۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلم سنسر بورڈ نے ایک بار پھر فلم 'پدماوتی' کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 12 جنوری کو ریلیز کرنے سے روک دیا۔

بالی ووڈ انڈسٹری کی سب سے متنازع فلم 'پدماوتی' ابتدائی مراحل سے انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں مشکلات کا شکار رہی ہے بعد ازاں سنسر بورڈ کی جانب سے بھی پے درپے مسائل کا سامنا ہے۔ پہلے تو سنسر بورڈ نے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست کو نامکمل قرار دیا تھا اور سرٹیفکیٹ گجرات کے الیکشن کے بعد ملنے کی توقع تھی اور اب سنسر بورڈ نے ایک بار پھر فلم کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں مزید انتظار کرنے کا عندیہ دے دیا۔

بھارتی سنسر بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے مشیر کا کہنا ہے کہ فلم 'پدماوتی ' کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے پہلے 40 سے زائد مختلف زبانوں کی فلمیں سرٹیفکیٹ ملنے کی منتظر ہیں جب کہ فلم 'پدماوتی' کی جانچ پڑتال کے لیے ایک خصوصی پینل بنے گا کیوں کہ فلم جزوی طور پر تاریخی حقائق پر مبنی ہے اور اس جانچ پڑتال کا عمل 5 ماہ میں مکمل ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی سنسر بورڈ نے بھی فلم ''پدماوتی'' کی ریلیز میں رکاوٹ کھڑی کردی

واضح رہے کہ فلم 'پدماوتی' کو ابتدا میں یکم دسمبر کو ریلیز کیا جانا تھا جس کے بعد 12 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا اور اب فلم کی ریلیز میں مزید کئی ماہ کی تاخیر ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں