پاک فوج کا قائداعظم محمدعلی جناح کو خراج عقیدت

نغمے میں قائد اعظم کے ساتھ پاکستان کی دیگر نامور شخصیات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے


ویب ڈیسک December 24, 2017
نغمے میں قائد اعظم کے ساتھ پاکستان کی دیگر نامور شخصیات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ فوٹو : فائل

DUBAI: پاک فوج نے قائداعظم محمد علی جناح کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے قائداعظم محمدعلی جناح کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے 25 دسمبرکی مناسبت سے سوشل میڈیا پر خصوصی نغمہ جاری کیا ہے جس میں پاکستان کی دیگر نامور شخصیات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نغمے کو پروفیسر احمد رفیق اختر نے لکھا ہے جب کہ ساحر علی بگا نے موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ نغمے کواس خوبصورت انداز میں گایا ہے کہ سننے والے پر سحر طاری ہوجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔