کرکٹ میں ’ انقلاب ‘ کی تیاریاں 4 روزہ ٹیسٹ کیلیے نئے قوانین کا اعلان

نئے فارمیٹ کے ساتھ اس کی پلیئنگ کنڈیشنز کی بھی آزمائش ہوگی، ہر روز 8 اوورز اضافی کھیلے جائیں گے۔

ایک سیشن سوا دو گھنٹوں پر مشتمل ہوگا، فالو آن کیلیے 150 رنز کی سبقت کافی ہوگی۔ فوٹو : فائل

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور 'انقلاب' کی تیاریاں مکمل کرلیں گی تاہم آئی سی سی نے 4 روزہ ٹیسٹ کیلیے نئے قوانین کا اعلان کردیا۔


منگل سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان پورٹ ایلزبیتھ میں چار روزہ ٹیسٹ میچ شروع ہورہا ہے جوکہ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے مختصر ٹیسٹ کیلیے الگ پلیئنگ کنڈیشنز بنائے گئے ہیں جن کے تحت اب ہر روز ساڑھے 6 گھنٹوں کا کھیل ہوگا جوکہ پانچ روزہ ٹیسٹ کے مقابلے میں آدھا گھنٹہ زائد ہے، اس میں 90 کے بجائے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا تاہم اگر مقابلے کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے ضرورت پڑی تو پانچ روزہ میچ کی طرح اس میں بھی آخری روز اضافی آدھے گھنٹے تک کھیل کو جاری رکھا جائے گا۔

 
Load Next Story