ٹوئنٹی 20 سیریز میں سری لنکا کیخلاف بھارت کا کلین سوئپ

میزبان نے 5 وکٹ سے فتحیاب ہوکر سیریز 3-0 سے نام کرلی، پانڈے کے 32رنز


Sports Desk December 25, 2017
136 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا، منیش پانڈے 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

KARACHI: بھارت نے ٹوئنٹی 20 سیریز میں سری لنکا کو رسوائی کی کھائی میں دھکیل دیا جب کہ تیسرے میچ میں بھی 5 وکٹ کی فتح سے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔

136 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارت نے بھی 39 رنز پر دو وکٹیں گنوادیں، لوکیش راہول (4) کو چمیرا نے ایل بی ڈبلیو کیا، گذشتہ میچ میں تباہی ڈھانے والے روہت شرما اس بار صرف 27 رنز بناکر شناکا کی گیند پر پریرا کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، منیش پانڈے نے 32 اور شریاس آئیر نے 30 رنز بناکر ٹیم کو 5 وکٹ پر ہدف تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، دشمانتھا چمیرا اور ڈاسن شناکا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل سری لنکا کا آغاز ہی انتہائی مایوس کن انداز میں ہوا جس کی ابتدائی 3 وکٹیں صرف 18 رنز پر گر گئیں، نروشن ڈیکویلا (1) اناڈکٹ کی گیند پر محمد سراج کے ہاتھوں کیچ ہوئے، پریرا (4) کو ڈیبیو کرنے والے واشنگٹن سندر نے اپنی ہی گیند پر کیچ کیا، اپل تھارنگا (11) کی اننگز بھی اناڈکٹ نے پانڈیا کی مدد سے تمام کی۔

بعدازاں سمارا وکرما اور گونارتنے نے ٹیم کوسنبھالا دینے کی کوشش کی مگر جلد ہی اس جوڑی کا خاتمہ ہردیک پانڈیا نے کردیا، سماراوکرما 21 رنز بناکر کارتھک کا کیچ بنے جبکہ گونارتنے 36 رنز بناکر پانڈیا کی وکٹ بنے، کیچ کلدیپ یادیو نے تھاما، شناکا 29 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح سری لنکا نے 7 وکٹ پر 135 رنز بنائے، اناڈکٹ اور پانڈیانے 2،2 وکٹیں لیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔