کیلینڈر ایئر میں گولز کی سنچری مانچسٹر سٹی نے 35 برس بعد کارنامہ انجام دے ڈالا

مانچسٹر سٹی نے یہ کارنامہ گذشتہ دنوں بورن ماؤتھ کلب کیخلاف 4-0 سے فتح کی بدولت انجام دیا۔


Sports Desk December 25, 2017
مانچسٹر سٹی نے یہ کارنامہ گذشتہ دنوں بورن ماؤتھ کلب کیخلاف 4-0 سے فتح کی بدولت انجام دیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

مانچسٹر سٹی 1982 کے بعد سے کیلینڈر ایئر میں گولز کی سنچری بنانے والا پہلا کلب بن گیا۔

رواں برس لیگ میں ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں ہے، اسے مانچسٹر یونائیٹڈ سے 14 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے، اس سے 35 برس قبل 1982 میں یہ کارنامہ لیورپول نے بھی انجام دیا تھا جب کہ مانچسٹر سٹی نے یہ کارنامہ گذشتہ دنوں بورن ماؤتھ کلب کیخلاف 4-0 سے فتح کی بدولت انجام دیا۔ اس پرفارمنس کے بعد سیزن میں ان کے مجموعی گولز کی تعداد 100 ہوگئی، جس میں پریمیئر لیگ میں انھوں نے 60 گولز بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مانچسٹرسٹی کی لگاتار17ویں فتح بھی بنی تھی جب کہ لیورپول نے 1982 میں کلینڈر ایئر میں 106 گول بنائے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں