پٹرولیم مصنوعات کی ملکی پیداوار میں 1567 فیصد اضافہ

جولائی تااکتوبر 56 لاکھ 83 ہزار لٹر رہی، گزشتہ سال اسی عرصے میں49 لاکھ 14ہزارلٹر تھی۔


Waqai Nigar Khusoosi December 25, 2017
مقامی سطح پر ایل پی جی گیس کی پیداوار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.67 فیصد کا اضافہ ہواہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزریز کونسل کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر کے دوران مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی49 لاکھ 14ہزار 17 لٹر رہی تھی جس میں ایک سال کے دوران 15فی صدسے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران جیٹ فیول آئل کی پیداوار 3 لاکھ 70 ہزار 169 لٹر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3 لاکھ 85 ہزار 786 لٹر تھی۔

گزشتہ سال جولائی سے اکتوبر کے مقابلے میں اس سال 4.0 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق 4ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3.39 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران مٹی کے تیل کی مقامی سطح پر پیدوار 51 ہزار 449 لٹر جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ پیدوار53 ہزار 254 لٹر رہی تھی۔

موجودہ مالی سال کے 4ماہ کے دوران پٹرول کی پیداوار 9 لاکھ 31 ہزار 694 لٹر جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران یہ پیداوار 8 لاکھ 9 ہزار 730 لٹر رہی تھی۔ ایک سال کے دوران پٹرول کی پیدوار میں 15.06 فیصد اضافہ ہوا ۔ جولائی سے اکتوبر کے دوران ہائی اسپیڈڈیزل کی پیداوار 21 لاکھ 46ہزار 796لٹر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 18 لاکھ 46 ہزار 945لٹر تھی اور اس طرح سالانہ بنیادوں پر اس میں 16.23 فیصدکا اضافہ ہوا۔

مقامی سطح پر فرنس آئل کی پیدوار میں گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر 18.93 فیصد اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے 4ماہ کے دوران فرنس آئل کی پیداوار 13 لاکھ 18 ہزار 547 لٹر رہی۔ مقامی سطح پر ایل پی جی گیس کی پیداوار میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ایل پی جی کی مقامی پیداوار 2 لاکھ 9 ہزار 836 رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ایک لاکھ 51ہزار 43 رہی تھی اور اس میں 38.93 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں