سیاسی جماعتوں کو پولیٹیکل میچورٹی دکھانی چاہیے عاصمہ ارباب

متحدہ حکومت کی ہر غلط کاری میں شریک ہے ، مشاہداللہ ،ن لیگ کچھ بھی نہیں مانتی، رضا ہارون


Monitoring Desk March 17, 2013
تمام جماعتیں قوم کو بیوقوف بنا رہی ہیں ، جمشید دستی، ٹو دی پوائنٹ میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو فوٹو : فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو پولیٹیکل میچورٹی دکھانی چاہئے تاکہ ہم کسی ڈیڈلاک کی طرف نہ جائیں ۔

تمام سیاسی جماعتوں نے بڑی جدوجہد کی ہے بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے اور اس بات کا کریڈٹ سب جماعتوں کو جاتا ہے ۔ ایکسپریس نیو زکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ابھی تک تقریبا سبھی اہم ایشوز آہستہ آہستہ حل ہو گئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک وہ کردار ادا نہیں کیا جو ان کو کرنا چاہئے تھا ۔

وہ ملک کی اہم اور بڑی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتے ہیں ان کو سیاسی طور پر سمجھداری دکھانی چاہئے ۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کیا یہ مضحکہ خیز بات نہیں ہے کہ گورنر بھی اپوزیشن کی شکل میں اپنا ہی ہو ۔ یہ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور عوام دیکھ رہی ہے ۔ شہباز شریف نے صرف فنکشنل کی بات نہیں کی ، انہوں نے بلوچستان اور سندھ دونوں کی بات کی ہے ۔ ایم کیو ایم علاقائی جماعت ہے ، نام متحدہ رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ ایم کیوایم حکومت کی ہر غلط کاری میں برابر کی شریک ہے ۔



پیپلزپارٹی کے دونوں ناموں کا تعلق پیپلزپارٹی سے نہیں ، ان کو اپنا کوئی جیالا نہیں ملا کم از کم ہم یہ توکہتے کہ اس نے اپنے لوگوں کا نام دیا ہے ، ایک مشرف کا ساتھی تو دوسرا آئی ایم ایف کا ملازم ہے ۔ عشرت حسین کے پاسپورٹ کا بھی ابھی کوئی پتہ نہیں ہے ، یہ سب ملکر الیکشن میں دھاندلی کرانا چاہتے ہیں ۔

ایم کیو ایم کے رہنما رضا ہارون نے کہاکہ ن لیگ کچھ بھی نہیں مانتی ، انہوں نے آج بہت بڑا ڈرامہ کیا ہے ۔ پنجاب میں آج تک کسی کے ساتھ عبوری سیٹ اپ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ، ن لیگ کے اپوزیشن رہنما نے صرف خط لکھے ہیں لیکن ملاقات کسی سے نہیں کی۔ ہم باقاعدہ آئین کو فالو کر رہے ہیں جبکہ پنجاب میں آئین کو نہیں پڑھا جا رہا ۔

جہاں ہمارے نمائندے نہیں ہیں ہم نے کسی کا نام نہیں دیا لیکن ن لیگ کا جہاں کوئی تذکرہ بھی نہیں وہ ان کی بات کر رہے ہیں ، فنکشنل والے خود بات کریں تو کچھ سمجھ بھی آتا ہے ۔ جب ن لیگ عوام میں جائے گی تو ان کو پتہ چل جائے گا۔ پیپلزپارٹی کے سابق رہنما جمشید دستی نے کہا کہ میں نے پیپلزپارٹی کو نہیں چھوڑا ، پارٹی کی مہربانی ہے کہ وہ ورکرز کو ذبح کرنے کی پالیسی نہیں چھوڑ رہی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں