شمالی کوریا سےخطراتامریکا کا میزائل شکن دفاعی نظام میں توسیع کا اعلان

امریکا کیلیفورنیا اور الاسکا میں14 مزید میزائل شکن آلات لگائے گا، شمالی کوریا اشتعال انگیزی میں ملوث ہے، چک ہیگل.


Net News/AFP March 17, 2013
شمالی کوریا کو امریکا تک رسائی کے لیے نیوکلیئر ہتھیار لے جانے والے میزائل تیار کرنے میں کئی سال لگیں گے، ماہرین. فوٹو: رائٹرز

LONDON: امریکی وزیرِ دفاع چک ہیگل نے شمالی کوریا کی طرف سے خطرے کے پیشِ نظر ملک کے مغربی ساحل پر میزائل شکن دفاعی نظام بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع نے شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا 2017 تک کیلیفورنیا اور الاسکا میں 14 مزید میزائل شکن آلات لگائے گا۔ ان ریاستوں میں پہلے ہی سے 30 میزائل شکن آلات نصب ہیں۔ شمالی کوریا نے فروری میں تیسرا نیوکلیئر دھماکا کیا اور امریکا پر ایٹمی حملے کی دھمکی دی تھی۔



تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کو امریکا تک رسائی کے لیے نیوکلیئر ہتھیار لے جانے والے میزائل تیار کرنے میں کئی سال لگیں گے۔ چک ہیگل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا کے پاس محدود پیمانے پر انٹر کانٹیننٹل بیلیسٹک میزائل یا براعظموں کے مابین دور تک حملے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کے خلاف دفاع کا نظام ہے۔

انھوں نے کہاکہ 'لیکن شمالی کوریا نے حالیہ وقتوں میں اپنی صلاحیتیں بڑھائی ہیں اور وہ غیر ذمے دارانہ اور بے پرواہ اشتعال انگیزی میں ملوث رہا ہے۔' ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو خطرات سے نمٹنے میں پہل کرنے کی ضرورت ہے۔ چک ہیگل نے کہا کہ 'الاسکا کے فورٹ گریلائے میں میزائل شکن آلات کی تنصیب پر ایک ارب امریکی ڈالر خرچ ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں