ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل عالمی سازش تھی رضاربانی

ادارے آئین کے مطابق کام کریں تو پارلیمنٹ مضبوط ہوتی ہے، چئیرمین سینیٹ


ویب ڈیسک December 25, 2017
بے نظیر زندہ ہوتیں تو ملک کی داخلہ اور خارجہ صورتحال تبدیل ہوتی، چئیرمین سینیٹ۔ فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما رضاربانی کا کہناہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کرایا گیا جو ایک عالمی سازش تھی۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان کو مضبوط اور جمہوری نہیں دیکھنا چاہتے تھے اسی لئے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کرایا گیا جو ایک عالمی سازش تھی، بے نظیربھٹو کو بھی راولپنڈی کی گلیوں میں قتل کیا گیا اگر آج بے نظیر زندہ ہوتیں تو پاکستان کی داخلہ اور خارجہ صورتحال تبدیل ہوتی۔

رضاربانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ اور پارلیمنٹ مضبوط ادارے نہیں، ہاں اگر آئین کے مطابق ادارے کام کریں تو دونوں ادارے مضبوط ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں