فوج اعتکاف میں اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہے شیخ رشید

اگر حالات یوں ہی چلے تو پھر فیصلہ قوم کو کرنا پڑے گا، شیخ رشید


ویب ڈیسک December 25, 2017
اگر حالات یوں ہی چلے تو پھر فیصلہ قوم کو کرنا پڑے گا، شیخ رشید ۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کا خزانہ تباہ ہوگیا ہے لیکن فوج اعتکاف میں اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہوئی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے منی لانڈرنگ کی اور اسحاق ڈار کو بیرون ملک بھجوا دیا ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے، ملک کا خزانہ تباہ ہوگیا ہے لیکن فوج اعتکاف میں اور عدلیہ حجاب میں بیٹھی ہوئی ہے اگر حالات یوں ہی چلے تو پھر فیصلہ قوم کو کرنا پڑے گا، عوام لاہور جانے کی تیاری کرلے حکمرانوں کا گھیراؤ کریں گے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری جو بھی فیصلہ کریں گے تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ ان کے ساتھ کھڑی ہوں گی، جلد ہی ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کی ملاقات ہوگی جو سیاسی طور پر کامیاب ثابت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |