نگران وزیراعظم کے معاملے پر جے یوآئی ف اور ن لیگ کے مذاکرات ناکام

فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) سے نگران وزیراعظم کے لئے شاکر اللہ جان کا نام دوبارہ فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا


ویب ڈیسک March 17, 2013
فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) سے نگران وزیراعظم کے لئے شاکر اللہ جان کا نام دوبارہ فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ فوٹو فائل

نگران وزیر اعظم کے معاملہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار اور راجہ ظفر الحق نے آج کو مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں لیگی رہنماؤں نے جسٹس شاکر اللہ جان کا نام واپس لینے کی وجوہات سے آگاہ کیا، اس موقع پر فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کا موقف تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کے لئے شاکر اللہ جان کا نام دوبارہ فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دو رکنی وفد قیادت سے ملاقات کے بعد دوبارہ فضل الرحمان سے ملے گا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے (ن) لیگ کی طرف سے شاکر اللہ جان کا نام واپس لینے پرمشاورتی عمل سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |