قاسم سوری تحریک انصاف بلوچستان کے بلامقابلہ صوبائی صدرمنتخب

قاسم سوری کی کامیابی پرانصاف اور سونامی پینل کےکارکنوں نےاحتجاج کرتے ہوئے صوبائی قیادت کےخلاف نعرے بازی کی.


ویب ڈیسک March 17, 2013
قاسم سوری کی کامیابی پرانصاف اور سونامی پینل کےکارکنوں نےاحتجاج کرتے ہوئے صوبائی قیادت کےخلاف نعرے بازی کی. فوٹو: فائل

قاسم سوری تحریک انصاف بلوچستان کےالیکشن میں بلامقابلہ صوبائی صدرمنتخب ہوگئے۔

قاسم سوری کی کامیابی پرانصاف اور سونامی پینل کےکارکنوں نےاحتجاج کرتے ہوئے صوبائی قیادت کےخلاف نعرے بازی کی، انہوں نےپارٹی کےالیکشن کمیشن سے انتخابات دوبارہ کرانے کا مطالبہ کیا ہے، اس موقع پر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخالف پینلز نےوقت مقررہ پرکاغذات جمع نہیں کرائے، قاسم سوری کا شاہین پینل ڈسٹرکٹ کی سطح پرہونے والے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں