بھارت کلبھوشن کی طرح یاسین ملک کو بھی اہلخانہ سے ملنے دے مشال ملک

بھارت کلبھوشن کو بچانے عالمی عدالت چلا گیا لیکن حریت رہنما کو 3 سال سے اہلِ خانہ سے ملنے نہیں دے رہا، مشال ملک


ویب ڈیسک December 25, 2017
کشمیریوں کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ آزادی کی بات کرتے ہیں، مشال ملک، فوٹو:فائل

کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لیے عالمی عدالت چلا جاتا ہے لیکن حریت رہنما کو کئی برس سے اپنے اہل خانہ سے ملاقات کرنے نہیں دے رہا۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے اس کے اہل خانہ کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ بھارت کا یہ کونسا قانون ہے جس میں وہ ایک دہشت گرد کو بچانے کے لیے ہرممکن اقدامات کرتا ہے اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع بھی کرلیتا ہے لیکن حریت لیڈر کو تین سال سے اپنی بیوی اور بیٹی سے ملنے نہیں دے رہا، پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی اہل خانہ سے ملاقات کرائی ہے تاہم بھارت مجھے اپنے شوہر سے ملنے نہیں دے رہا اور بیٹی کو اپنے والد سے دور رکھا ہوا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کلبھوشن یادیو سے والدہ اور بیوی کی ملاقات

مشال ملک نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے کشمیریوں پر بھارتی ظلم وستم دنیا کے سامنے ہے مگر دنیا بھارتی بربریت اور جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، کشمیریوں کا جرم صرف اتنا ہے کہ وہ آزادی کی بات کرتے ہیں اور اسی وجہ سے یاسین ملک سمیت حریت قائدین پر تشدد کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں