شہبازشریف نےسانحہ بادامی باغ پرمسیحی برادری سےمعافی مانگ لی

سیاسی قائدین کے مثبت رویوں نے جلتی ہوئی آگ پر پانی ڈالنےمیں اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف


ویب ڈیسک March 17, 2013
سیاسی قائدین کے مثبت رویوں نے جلتی ہوئی آگ پر پانی ڈالنےمیں اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سانحہ بادامی باغ پرمسیحی برادری سےمعافی مانگ لی، 60 گھروں کی تعمیرمکمل۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نےسانحہ بادامی باغ کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کے لئے جوزف کالونی کادورہ کیا، اس موقع پرانہوں نے متاثرین کوان کے گھردوبارہ تعمیرہونے کی تاریخ بھی دے ڈالی، شہباز شریف نے سانحہ بادامی باغ پرعوام سے دوبارہ معافی مانگی اور کہا کہ اس قسم کے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہئیں، تمام مذاہب کے لوگوں کومل جل کررہنا چاہیے۔

شہباز شریف نےمزید کہا کہ سیاسی قائدین کے مثبت رویوں نے جلتی ہوئی آگ پر پانی ڈالنےمیں اہم کردار ادا کیا، اس موقع پر انہوں نےتعمیراتی سرگرمیوں کاجائزہ لیا اوربحالی کےکاموں پراطمینان کااظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں