بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

فائرنگ رکھ چکری ، راولا کوٹ سیکٹر میں کی گئی جس سے ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 25, 2017
بلااشتعال کی گئی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔

یہ پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے بزرگ خاتون شہید

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے یہ فائرنگ رکھ چکری ، راولا کوٹ سیکٹر میں کی جس سے ایک فوجی جوان زخمی بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |