آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین 2019 میں ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے
ڈیرن لی مین نے 2013 کی ایشز سیریز سے قبل مکی آرتھر کو برطرف کیے جانے پر یہ ذمہ داری سنبھالی تھی
آسٹریلوی کوچ ڈیرن لی مین 2019 کے اختتام پر اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔
ڈیرن لی مین اپنے رواں معاہدے میں کسی قسم کی توسیع کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اب تک کی اپنی ذمہ داریوں سے بہت زیادہ لطف اٹھایا مگر اپنے حالیہ کنٹریکٹ میں توسیع کاارادہ نہیں رکھتا۔ یادرہے کہ لی مین نے 2013 کی ایشز سیریز سے قبل مکی آرتھر کو برطرف کیے جانے پر یہ ذمہ داری سنبھالی تھی۔
واضح رہے 2019 کی پہلی ششماہی میں آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کا دفاع کرنا ہے جب کہ اس کے بعد ایشز سیریز کھیلنا ہے۔