نوجوان فلم میکرز کو فلم اور ڈرامہ میں فرق رکھنے کی ضرورت ہے رابی پیرزادہ

فلم بنانیوالوں کا تعلق ڈرامہ انڈسٹری سے ہونیکی وجہ سے وہ فلم کو ٹی وی ڈرامہ کے اندازمیں ہی بنا رہے ہیں، گلوکارہ

’’پیار کی ایف آئی آر‘‘ میں معمر رانا اور اربازخان کیساتھ اہم کردار نبھارہی ہوں، گلوکارہ۔ فوٹو؛ سوشل میڈیا

NEW YORK:
گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت اچھا ہے تاہم نوجوان فلم میکراس شعبے میں عمدہ کام کررہے ہیں اور اگر دوسرے ممالک کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ کوپروڈکشن شروع ہوجائے توترقی کی راہیں صاف دکھائی دینے لگیں گی۔

''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ دیکھا جائے تواس وقت نوجوان فلم میکرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں مگر انھیں فلم اور ڈرامہ کے فرق کو بھی سمجھنا ہوگا کیونکہ ابھی تک بننے والی فلمیں ڈرامہ مکسچر ہی ہیں۔ دراصل فلم بنانے والوں کی اکثریت کا تعلق ڈرامہ انڈسٹری سے ہے اسی لیے فلم کو بھی ٹیلی فلم اور ٹی وی ڈرامہ کے اندازمیں ہی بنا رہے ہیں اس کیلیے انھیں بہتررہنمائی کی ضرورت ہے۔


گلوکارہ نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ ، اسکرین پلے ، ڈائیلاگ ڈلیوری اور پکچرائشن ٹی وی ڈرامہ سے بالکل ہی مختلف اور فاسٹ ہوتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں جدید فلم میکنگ کو ہمارے فلم میکرز بھی اچھی طرح جاننے لگے ہیں۔ اب انھیں صرف فلم میکنگ دوسرے شعبوں کے بارے میں بھی پیپرورک کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رابی نے کہا کہ ماضی میں فلم انڈسٹری کے بحران کی اصل وجہ بھی یہی تھی کہ ہم نے مستقبل کے حوالے سے کوئی پلان تیار ہی نہیں کیا تھا ، اب جب حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں تو اس کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ابھی سے کام کرنا ہوگا۔

گلوکارہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ''شورشرابہ'' اور ''پیار کی ایف آئی آر'' سمیت جن تین پروجیکٹس میں کام کر رہی ہوں وہ سبھی فلمیں ہیں۔ ان میں ڈبیو فلم ''شورشرابہ'' میں میرے کام کی تعریف کی گئی جبکہ ''پیار کی ایف آئی آر'' میں معمر رانا ، اربازخان کے ساتھ اسکرین شیئرکر رہی ہوں جن کی فین تھی۔ انھوں نے کہا کہ ان کے علاوہ تیسری فلم بھی سائن کی ہے جو جلد ہی سیٹ کی زینت بن جائے گی۔
Load Next Story