کسٹم انٹیلجنس اور میری ٹائم سیکیورٹی نے 10 کروڑ مالیت کی شراب پکڑ لی

چھاپے کے دوران لانچ پر موجود 7 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے کھلے سمندر میں ایک لانچ پر چھاپہ مارا تو اس سے غیرملکی شراب کی 93 ہزار بوتلیں برآمد ہوئیں۔ فوٹو: فائل


کسٹم انٹیلیجنس اور میری ٹائم سیکیورٹی کی مشترکہ کارروائی میں 10 کروڑ مالیت کی غیرملکی شراب پکڑی گئی جبکہ 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔


کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹرکسٹم انٹیلیجنس عاشرعظیم اورمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل کمانڈر ریحان عزیز نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے کھلے سمندر میں ایک لانچ پر چھاپہ مارا تو اس سے غیرملکی شراب کی 93 ہزار بوتلیں برآمد ہوئیں جن کی مالیت 10 کروڑ سے زائد بنتی ہے، چھاپے کے دوران لانچ پر موجود 7 افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story