پاک اور ترک فضائیہ کی مشترکہ مشقیں اختتام پزیر ہو گئیں

مشقوں کا بنیادی مقصد فضائی جنگی صلاحیت اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے فضائی قوت کے استعمال کو بہتر بنانا تھا۔


ویب ڈیسک March 17, 2013
مشقوں کا بنیادی مقصد فضائی جنگی صلاحیت اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے فضائی قوت کے استعمال کو بہتر بنانا تھا۔ فوٹو: اے پی پی

پاک فضائیہ اورترک فضائیہ کی مشترکہ عالمی فضائی مشقیں انڈس وائپر ٹو مکمل ہو گئیں۔

پاک فضائیہ کے مطابق فضائی مشقیں پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر 4 سے 16 مارچ تک جاری رہیں۔ مشقوں میں ترک فضائیہ کے 5 ایف سولہ طیاروں، پائلٹس اور تکنیکی عملے نے حصہ لیا، مشقوں کا بنیادی مقصد فضائی جنگی صلاحیت اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے فضائی قوت کے استعمال کو بہتر بنانا تھا۔

ترک فضائیہ کے چیف آف آپریشنز میجر جنرل آیرس مہمت مشقوں کے مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سےشریک ہوئے جبکہ ترک سفیر محمد بابر حزلان اورپاک فضائیہ ڈپٹی چیف آف ائیر اسٹاف آپریشنز ائیر مارشل وسیم الدین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں