ڈاکٹر طاہر القادری نے آئندہ عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

ایسے انتخابات کا کیا فائدہ جس میں یہی لوگ دوبارہ اقتدار میں آ جائیں، ڈاکٹر طاہر القادری


ویب ڈیسک March 17, 2013
حکمران مجھ سے انتخابی اصلاحات کا وعدہ کرکے مکر گئے، طاہر القادری۔ فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے آئندہ عام انتخابات میں شرکت کا نہ کرنے کا اعلان کردیا۔


راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران جن انتخابی اصلاحات کا ان سے وعدہ کیا گیا حکمران ان سے پھر گئے، ایسے انتخابات کا کیا فائدہ جس میں یہی لوگ دوبارہ اقتدار میں آ جائیں۔ ہم اس کرپٹ نظام کا حصہ بننے کے لئے ہر گز تیار نہیں اس لئے وہ عام انتخابات میں شرکت نہیں کریں گے۔ انہوں نے موجودہ نظام کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے کا عزم کرتے ہوئے الیکشن کے روز ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنز کے باہر دھرنوں کا اعلان کردیا۔


جلسے میں تمام اختیارات مقامی حکومتوں کو منتقلی، ملک میں انتظامی بنیادوں پر35 صوبوں کی تشکیل، صوبوں میں وزرائے اعلی ٰ اورکابینہ کی فوری تحلیل اور وزیراعظم کی پارلیمنٹ کے بجائےبراہ راست عوام کےووٹ سےانتخاب کی قراردادیں بھی منظور کی گئیں ۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں