عراق کے شہر بصرہ میں کار بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک

دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ فوٹو: رائٹرز

عراق کے شہر بصرہ میں بس اسٹیشن پر کار بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد ذخمی ہو گئے۔


پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ صوبائی سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ علی غنیم ال ملکی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، اتوار کے روز ہی بصرہ میں سرکاری دفاتر کی کار پارکنگ میں ایک بم دھماکا کیا گیا جس میں 2 افراد ذخمی ہو گئے۔

Recommended Stories

Load Next Story