بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سوئس خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا

پولیس نے اس حوالے سے 5 افراد کو گرفتار کر لیا جنہوں نے خاتون سے اجتمائی زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔


AFP March 17, 2013
پولیس افسر ایم ایس دودھی نے غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کو بتایا کہ ملزمان نے پہلے خاتون کے شوہر پر تشدد کیا پھر اسے رسی سے باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانا بنایا۔

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک سوئس خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ داتیا کے ایک گاؤں میں سائیکلنگ کے لئے نکلیں اور جمعہ کی رات وہاں قیام کے دوران 6 افراد نے انہیں ان کے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس افسر ایم ایس دودھی نے غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کو بتایا کہ ملزمان نے پہلے خاتون کے شوہر پر تشدد کیا پھر اسے رسی سے باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان شوہر سے ایک لیپ ٹاپ، موبائل فون اور 10 ہزار روپے بھی چھین کر فرار ہو گئے۔

واقعے کے بعد خاتون اور اس کے شوہر نے ایک موٹر سائیکل سوار شخص کو روکا اور اس کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچے، خاتون کا اسپتال میں طبی معائنہ بھی کرایا گیا جس کے بعد انہیں دہلی روانہ کر دیا گیا۔ پولیس افسر ایم ایس دودھی نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے 5 افراد کو گرفتار کر لیا جنہوں نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا اعتراف کیا ہے، جرم میں شامل چھٹے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |