حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر فائرنگ سے 3 کارکنان جاں بحق

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔


ویب ڈیسک March 17, 2013
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

WELLINGTON: سائٹ ایریا میں ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 کارکنان جاں بحق جبکہ ایک ذخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے سیکٹر آفس پر نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 کارکنان ذخمی ہو گئے ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان میں سے 3 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں