مردم شماری کے نتائج درست ہوئے تواگلا وزیراعلی سندھ ہمارا ہوگا فاروق ستار

جتنی بھی دھڑے بازی کرلی جائے ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ نہیں توڑا جا سکتا، فاروق ستار


ویب ڈیسک December 26, 2017
ایم کیو ایم کے روایتی مخالف صرف الزام ہی لگاتے ہیں، فاروق ستار فوٹو: فائل

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارنے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج درست ہوئے تو2018 کے عام انتخابات کے بعد سندھ کا وزیراعلی ایم کیوایم پاکستان کا ہوگا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے حالیہ جلسے تاریخی جلسے تھے اورابھی توپارٹی شروع ہوئی ہے، جتنی بھی دھڑے بازی کرلی جائے ایم کیوایم پاکستان کا ووٹ نہیں توڑا جا سکتا، 2018 کے الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ اورسکھر سے جیتے گی، ہم نے 2018 میں وزیراعظم کے الیکشن کے لیے تیاری نہیں کی، مردم شماری کے نتائج درست ہوئے تووزیراعلی کی سیٹ ایم کیو ایم پاکستان کی ہوگی۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے روایتی مخالف صرف الزام ہی لگاتے ہیں، ہمارا 23 اگست 2016 کا اقدام عوام کے سامنے ہے، مقدمات کے فیصلے عدالتوں کوکرنے دیئے جائیں اور میدان میں آکربنیادی ایم کیو ایم کا مقابلہ کریں، ارشد وہرا کے وکیل غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہیں، ارشد وہرا اور ان کے وکیل الزام تراشیوں سے گریز کریں اور ادھر ادھر کی ہانکنے کے بجائے اصل معاملے پر بات کریں، ارشد وہرا کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا، پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان انہوں نے خود کیا اور یہ اعلان انہوں نے بند کمرہ میں نہیں میڈیا کے سامنے کیا، ارشد وہرہ اوران کے وکیل کو مشورہ ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنا اور ہمارا وقت برباد نہ کریں۔

واضح رہے کہ ارشد وہرا ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حیثیت سے کراچی کے ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، جس پر فاروق ستار نے انہیں ڈی سیٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |