جنوبی افریقہ کے خلاف بوم بوم آفریدی کے چھکوں نے ناقدین کے منہ بند کردیئے
جوہانسبرگ میں شاہد آفریدی نے 7 بلند و بانگ چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 88 رنز بنائے تھے۔
گزشتہ کئی ماہ کی خاموشی کے بعد شاہد آفریدی کا بلا پھر سے چلنے لگا ہے جس کے بعد جہاں ایک جانب ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقہ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے وہیں ان کے ناقدین کا منہ بھی بند ہوگیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے دورے پر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل نہ تو پروفیسر کی پروفیسری چل رہی ہے نا ڈاکٹر کی ڈاکٹری، اگر چل رہا ہے تو صرف شاہد آفریدی کا بلا، جو کئی ماہ کی خاموشی کے بعد ایسے سُروں میں گا رہا ہے جس نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو تگنی کا ناچ نچانے پر مجبور کردیا ہے۔ جوہانسبرگ میں شاہد آفریدی نے 7 بلند و بانگ چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 48 گیندوں پر 88 رنز بناکر جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو خوف زدہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 125 رنز سے شکست ہوئی تھی لیکن اس دن بھی بوم بوم آفریدی نے3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 34 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی تھی۔