نیوزی لینڈ میں بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا فیصلہ کنڈیشنز دیکھ کر کریں گے سرفراز احمد

حفیظ کی بولنگ کی کمی محسوس ہوگی لیکن ان کی کمی شعیب ملک ضرور پوری کریں گے، قومی کپتان


Sports Reporter December 26, 2017
امام الحق نے اپنی سلیکشن کو اچھا ثابت کیا ہے ،سرفراز احمد فوٹو: اے ایف پی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کا فیصلہ کنڈیشنز دیکھ کر کریں گے۔ امید ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں بیٹنگ آرڈر مستحکم رہے گا اور زیادہ تبدیلیاں نہیں کرنی پڑیں گی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اوپنر امام الحق نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا ہے، دیگر بھی اپنی پوزیشنز کے مطابق اچھا کھیل رہے ہیں، بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے حتمی فیصلہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز دیکھ کرکریں گے تاہم کوشش کریں گے کہ زیادہ تبدیلیاں نہ کرنا پڑیں،انہوں نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کےلیے تیاریاں کی ہیں،اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بولنگ ہمارا اہم ہتھیارہے لیکن پوری ٹیم اچھا کھیلنے کےلیے توجہ دے رہی ہے، فخرزمان کے سوا تمام کھلاڑی نیوزی لینڈ میں کھیل چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ ہوم گراؤنڈ پر مضبوط حریف ثابت ہوتی ہے، دوسری جانب ہم بھی مسلسل 9 میچ جیت کر آرہے ہیں اور بولنگ ہمارا مضبوط شعبہ ہے، بد قسمتی سے انجریز ہوگئی لیکن امید ہے اچھا پرفارم کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ عماد وسیم، جنید خان اور عثمان شنواری کے انجریز ہونے سے نقصان ضرور پہنچا لیکن عامر یامین ، محمد عامر اور حسن علی کمی پوری کریں گے، حارث سہیل کو آل راﺅنڈر سمجھتے ہیں بیٹنگ ان کی زیادہ اچھی ہے، محمد نواز بولنگ آل راونڈر ہے، ادھر جا کر فیصلہ کریں گے کہ کس کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ تفریح کےلیے ٹی ٹین سب سے اچھا ہے، نئی نسل میں رحجان بڑھ گیا تو ٹیسٹ کرکٹ کو پیچھے لے جائے گا، اگر لمبی اننگز کھیلنا چاہتے ہیں تو ٹی ٹین نا ہی کھیلیں تو بہتر ہوگا، محمد حفیظ کی بولنگ کی کمی محسوس ہوگی لیکن ان کی کمی شعیب ملک ضرور پوری کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں