نیٹوکا مشن افغان حکومت کو مستحکم بنانا ہے ترجمان ایساف

پاکستان، افغانستان اورایساف کو ملکر دہشتگردوں سے جنگ کرنیکی ضرورت ہے، پریس کانفرنس

پاکستان، افغانستان اورایساف کو ملکر دہشتگردوں سے جنگ کرنیکی ضرورت ہے، پریس کانفرنس. فوٹو رائٹرز

ISLAMABAD:
ایساف کے ترجمان جنرل گنٹرکٹز نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان اور ایساف کو مل کر سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے لڑائی لڑنی ہو گی، یہ بات ایساف کے ترجمان نے بین الاقوامی فوج کے سویلین ترجمان ڈومینک میڈلی کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جنرل گنٹرکٹزکا کہنا تھا کہ افغانستان ، پاکستان اور ایساف کے درمیان سہ فریقی مذاکرات تینوں فریقوں کے درمیان تعلقات کے استحکام کیلیے ضروری ہیں،


یہ بات بالکل واضح ہے کہ تمام تینوں فریقوں کوباہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگااور مل کر سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، ایساف ترجمان نے واضح کیاکہ نیٹوکامشن افغان حکومت کو محفوظ اورمستحکم بنانا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story