چوہدری نثار کاشاکر اللہ جان کا نام نگران وزیراعظم کیلئے دوبارہ شامل کرنے سے انکار

نگراں وزیر اعظم کے لئے ناصر اسلم زاہد اور رسول بخش پلیجو کے نام مشاورت سے پیش کئے گئے ہیں، چوہدری نثار


ویب ڈیسک March 17, 2013
نگراں سیٹ اپ پر سودے بازی کو گناہ عظیم سمجھتا ہوں، چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے جسٹس (ر) شاکر اللہ جان کا نام دوبارہ شامل کرنے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے مطالبے کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

ایکسرپیس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم کے لئے ناصر اسلم زاہد اور رسول بخش پلیجو کے نام مشاورت سے پیش کئے گئے ہیں، شاکر اللہ جان کا نام دوبارہ شامل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تجویز کردہ دونوں ناموں پر کوئی سودے بازی نہیں کی جارہی کیونکہ وہ نگراں سیٹ اپ پر سودے بازی کو گناہ عظیم سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نگران وزہر اعظم کے لئے جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کا نام دوبارہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی سے ان کے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں