بھارتی فوج نے تین فٹ کے کشمیری شہری کو دہشتگرد قراردیکر شہید کردیا

بھارتی حکومت نے شہید نور محمد کو کئی سال قید کے بعد پیرول پر رہا کیا تھا

بھارتی حکومت نے شہید نور محمد کو کئی سال قید کے بعد پیرول پر رہا کیا تھا فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں تین فٹ کے شہری کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کردیا۔


کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے سامبورہ میں 47 سالہ نور محمد تانترے کو کارروائی کے دوران شہید کردیا۔ نور محمد کے لاش ایک مکان کے ملبے سے ملی ہے جسے بھارتی آرمی نے آپریشن کے دوران تباہ کردیا۔ بھارتی فوج نے نور محمد تانترے پر دہشتگردی کا الزام لگایا۔

شہید نور محمد کو 2003 میں نئی دہلی سے گرفتار کیا گیا تھا اور2011 میں متنازع عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی لیکن بعد ازاں انہیں پیرول پر رہا کردیا گیا تھا۔ نور محمد کی شہادت کے بعد قابض بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی خبروں کو عالمی ذرائع ابلاغ تک پہنچنے سے روکنے کےلئے پوری وادی میں انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہے۔
Load Next Story