چترالنورستان سے طالبان کادھاوا400 بکریاں لے گئے

چرواہازخمی،کچھ کے اغواکی اطلاعات،پولیس اور اسکائوٹس کے دستے...


Numainda Express August 07, 2012
چرواہازخمی،کچھ کے اغواکی اطلاعات،پولیس اور اسکائوٹس کے دستے علاقے میں روانہ. فوٹو نیفر سیگل

SWAT: چترال میں افغانستان کے صوبہ نورستان سے طالبان نے چترال کی وادی کیلاش میں گھس کر چرواہوں پر حملہ کردیا جس سے ایک چرواہا زخمی ہوگیا،

حملہ اپنے ساتھ 400 بکریوں کا ریوڑ سرحد پار لے گئے، اطلاعات کے مطابق نورستانی طالبان پیر کے روز عصر کے وقت وادی کیلاش کے علاقہ بمبوریت کی گرمائی چراگاہ میں داخل ہوئے ،

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق حملہ آور کچھ چرواہوں کو اغوا کرکے لے گئے جن کی تعداد کے بارے میں علم نہ ہوسکا ، واقعہ کے بعد چترال پولیس اور چترال اسکاؤٹس کے دستے جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں