مصر میں 15 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

مصر میں بیک وقت اتنی پھانسیاں دینے کا بڑا واقعہ ہے، قبل ازیں 2015ء میں 6 ججنگوؤں کو پھانسی ہوئی تھی۔


ویب ڈیسک December 26, 2017
مصر میں بیک وقت اتنی پھانسیاں دینے کا بڑا واقعہ ہے، قبل ازیں 2015ء میں 6 جنگجوؤں کو پھانسی ہوئی تھی۔ فوٹو؛ فائل

مصر میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 15 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

مصری میڈیا کے مطابق تمام مجرموں کو پھانسی آج مختلف جیلوں میں دی گئی، یہ تمام مجرم 2013ء میں مصر کے شہر سینائی میں اہلکاروں کے قتل، اقدام قتل، فوجی گاڑیوں کوحملوں میں تباہ کرنے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ایک ہی وقت میں پھانسیاں دینے کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے، قبل ازیں 2015ء میں بیک وقت چھ جنگجوؤں کو پھانسی دی گئی تھی۔

یہ پڑھیں: مصر میں مسجد پر حملہ، 305 نمازی جاں بحق

خیال رہے کہ مصری شہر سینائی میں گزشتہ کئی برس سے حکومت کو بغاوت کا سامنا ہے، داعش (دولت اسلامیہ عراق و شام ) اور دیگر شدت پسندوں کی جانب سے فوجی، پولیس اور ججز پر متعدد حملے کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مصری مسجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ہلاک

گزشتہ ہفتے سینائی پورٹ پر داعش نے اینٹی ٹینک میزائل فائر کرکے زمین پر موجود ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا تھا حملے میں ایک فوجی افسر ہلاک جب کہ دو زخمی ہوگئے تھے۔

نومبر میں داعش کے شدت پسندوں نے شمالی سینائی میں واقع ایک مسجد پر حملہ کرکے بم دھماکوں اور فائرنگ کے ذریعے 250 نمازیوں کو شہید کردیا تھا جس کے بعد مصری صدر عبدالفتح السیسی نے اپنی فوج کو تین ماہ کے اندر سینائی سے شدت پسندوں کا خاتمہ کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے اور ہدایت دی ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |