شہباز شریف کے ہاتھوں میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں شیخ رشید

وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف حدیبیہ کیس تیار کرلیا بہت جلد عدالت جاؤں گا، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک December 26, 2017
نواز شریف کی آج کی تقریر سے لگتا ہے کہ 2018ء میں بھی انتخابات نہیں ہوں گے، شیخ رشید۔ فوٹو : ایکسپریس نیوز

KARACHI: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے ہاتھوں میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں کیوں کہ حدیبیہ کیس تیار کرلیا ہے بہت جلد عدالت جاؤں گا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک میں ڈبہ فلم چلانا چاہتے ہیں، آج تو انہوں نے توہین عدالت کی انتہا کردی، نواز شریف کو سپریم کورٹ کے موجودہ ججز پسند نہیں، ان کی طرف سے آج کی جانے والی تقریر کے بعد 2018ء میں بھی الیکشن ہوتا نظر نہیں آرہا، نواز شریف کا کئی بار وزیراعظم بن کر بھی دل نہیں بھرا، وہ یہی چاہتے ہیں کہ جمہوریت ختم ہوجائے۔

نوازشریف کی سابق صدر پرویز مشرف پر تنقید کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر کے خلاف بات کرنے والا نواز شریف جنرل ضیاء کا جانشین ہے، نوازشریف جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر 4 اور فوجی نرسری کی پیداوار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے ہاتھوں میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں کیوں کہ حدیبیہ کیس تیار کرلیا ہے بہت جلد عدالت جاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |