کسی بھارتی فوجی نے ایل او سی کو عبور نہیں کیا ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارتی میڈیا کا دعویٰ شکست کے بعد اپنے عوام کو مطمئن کرنے کا تسلسل ہے، ترجمان پاک فوج
KARACHI:
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کی جانب سے سرحد عبور کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول کو عبور نہیں کیا۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول کو عبور نہیں کیا جب کہ بھارتی میڈیا کا یہ دعویٰ کہ بھارتی فوجیوں نے ایل او سی کو عبور کیا' شکست کے بعد اپنے عوام کو مطمئن کرنے کا تسلسل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے بعد سے بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کو عبور کرکے پاکستان میں کارروائی کی جس میں ایک پاکستانی فوجی زخمی اور 3 شہید ہوگئے تھے جس پر پاکستان نے آج قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھرپور احتجاج بھی کیا۔