روینہ گلیمرس انڈسٹری میں لڑکیوں کے دبلے پن سے نا خوش
عورت کوہمیشہ نہ صرف دلکش نظرآنا چاہیے بلکہ اس سے نسوانیت بھی جھلکنی چاہیے،روینہ ٹنڈن
بھارتی ادکارہ اور پروڈیوسر روینہ ٹینڈن گلیمرس انڈسٹری میں لڑکیوں کے دبلے پن سے خوش نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ دبلا پن مجھے پریشان کردیتا ہے وہ اپنے درمیانے سائز کے ساتھ بہت خوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ عورت کوہمیشہ نہ صرف خوش باش اوردلکش نظرآنا چاہیے بلکہ اس سے نسوانیت بھی جھلکنی چاہیے لیکن آج کل زیادہ ترلڑکیاں لکڑی کی طرح سوکھی ہوئی ہیں، جب وہ ڈانس کرتی ہیں وہ ڈانڈیا کی لکڑی معلوم ہوتی ہیں جس پرانھیں ہنسی بھی آتی ہے اور پریشانی بھی ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سائزسے بہت خوش ہیں کیونکہ ان کا سائز نارمل ہے اور وہ ایک اوسط جسم کی مالک ہیں۔یاد رہے کہ لیکمی فیشن ویک21 سے26مارچ تک ممبئی منعقد ہورہاہے لیکن وہ اپنے بچوں کی وجہ سے اس فیشن ویک میں شریک نہیں ہوسکیں گی۔روینہ نے فیشن ڈیزائنرسوناکشی راجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ بہت باصلاحیت ڈیزائنر ہیں۔